مودی کے’’اچھے دن ‘‘ کے وعدے محض دھوکہ تھے، کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش

جمعہ 4 جولائی 2025 13:20

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے ریزرو بینک آف انڈیا کی تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ملک کی معیشت کا حال بدترین ہوچکا ہے اور عوام مہنگائی، بے روز گاری اور قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جے رام رمیش نے ”ایکس“ پر کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں مودی حکومت نے کوئی ایسا کام نہیں کیا یا کوئی ایسی پالیسی نہیں بنائی جس سے عام شہری کا بھلا ہو بلکہ تمام فیصلے صرف سرمایہ داروں اور دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ” یہ سچائی ہر روز کسی نہ کسی شکل میں سامنے آرہی ہے کہ’’ اچھے دن ‘‘ کے وعدے محض دھوکہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر قرض کا بوجھ اب ناقابل برداشت سطح تک پہنچ چکا ہے ۔جے رام رمیش نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ ہر شہری پر اوسطاً قرض 90ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 8.4لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے ۔