سرگودھا،گھر سے نکل کر اغوا ء ہونے والے 12 سالہ بچے کی نعش کو جنگل سے برآمد

جمعہ 4 جولائی 2025 14:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)گھر سے نکل کر اغوا ء ہونے والے 12 سالہ بچے کی نعش کو جنگل سے برآمد کر کے ضروری کاروائی کے بعد پولیس نے ورثا کے سپرد کر دیا اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ ہرنولی میں دو روز قبل وانڈھا مسلم شیخاں کے سعید اکبر نے گھر سے نکل کر 12 سالہ کزن بچے محمد کامران کے اچانک لاپتہ ہونے پر اس کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا جس کی تفتیشی ٹیم نے مغوی بچے محمد کامران کی نعش جنگل سے برآمد کر لی اور ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا اور مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :