سیالکوٹ میں 7 محرم کا مرکزی جلوس پر امن انداز میں بعداز نماز فجر اختتام پذیر ہوا

جمعہ 4 جولائی 2025 15:37

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) سیالکوٹ میں سات محرم کا مرکزی جلوس پر امن انداز میں بعداز نماز فجر اختتام پذیر ہوا۔ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گذرتا ہوا دربار امام علی الحق پہنچا۔

(جاری ہے)

جلوس کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایوب بخاری نے کی ،پولیس حکام کے علاوہ کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ بھی ہمراہ تھے ،روایتی جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ماتمی جلوس کے راستوں میں حکومت پنجاب کی طرف سے عزاداروں کیلئے سبیلوں اور لنگر کا انتظام کیا گیا،ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس نے بھی جلوس کے ہمراہ ڈیوٹی سر انجام دی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایوب بخاری نے کہا کہ پر امن محرم کیےلئے امن کمیٹی اور علماء و ذاکرین کا کردار کلیدی ہے،تمام محکمے مستعدی سے محرم الحرام میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔