محرم الحرام کا مہینہ بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس مہینے میں کربلا کا واقعہ پیش آیا، بلال سلیم قادری

جمعہ 4 جولائی 2025 16:13

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)محرم الحرام کا مہینہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔اس مہینے میں ہی کربلا کا واقعہ پیش آیا تھا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ صاحبزادہ بلال سلیم قادری شامی نے کرتے ہوئے کہا کہ سات محرم کو یوم شہادت حضرت عباس علمدار کے طور پر منانے کی وجہ یہ ہے کہ اس دن حضرت عباس نے کربلا کے میدان میں پانی لانے کی کوشش کی تھی اور اس دوران وہ شہید ہو گئے تھے۔

شہدائے کربلا کی قربانیاں تا قیامت یاد رکھی جائیں گی۔اس مہینے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے اسلامی سال کا پہلا مہینہ قرار دیا گیا ہے۔بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام میں ہونے والے واقعات اور شہادت امام حسین علیہ السلام رضی اللہ عنہ کی وجہ سے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کو اللہ تعالی نے چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک قرار دیا ہے، جن میں گناہ کرنا دوسرے مہینوں کی نسبت زیادہ سنگین سمجھا جاتا ہے۔

دس محرم الحرام یوم عاشورہ واقعہ کربلا کی وجہ سے بہت اہمیت رکھتا ہے،جس میں امام حسین علیہ السلام رضی اللہ عنہ اور ان کے اہلخانہ کی شہادت ہوئی۔محرم الحرام کے روزے رکھنے کی بھی بہت فضیلت ہے، اور یہ بھی روایت ہے کہ اس میں ایک سال کے صغیرہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ محرم الحرام کا مہینہ توبہ اور استغفار کے لیے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔