سمبڑیال میں غیر قانونی پسٹل رکھنےوالا ملزم گرفتار

جمعہ 4 جولائی 2025 16:54

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) سمبڑیال پولیس نے دوران گشت غیر قانونی پسٹل برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سمبڑیال کے علاقہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے دوران گشت روڑس چوک میں مشکوک افراد کی تلاشی کے دوران ملزم فیضان سے ناجائز اسلحہ 30 بور برآمد کرلیا اورملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔