اقرا ایجوکیشن سسٹم اور مردان یوتھ اکیڈمی کے وفد کا ماڈرن ایج سکول و کالج ایبٹ آباد کا دورہ

جمعہ 4 جولائی 2025 16:57

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) اقرا ایجوکیشن سسٹم اور مردان یوتھ اکیڈمی کے 30 ممبران پر مشتمل وفد نے روبوٹمیا اور آفاق کی قیادت میں ماڈرن ایج سکول و کالج ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

پرنسپل عبدالواحد میر نے دورہ پر وفد کا شکریہ ادا کیا اور ماڈرن ایج کے طریقوں کو شیئر کرنے کے موقع کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ علم بانٹنے سے بڑھتا ہے اور ہمارے ملک کا مستقبل بچوں کی تعلیم و تربیت پر منحصر ہے۔ آفاق سے امیر زیب نے بھی ماڈرن ایج کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مستقبل کے تعاون کے منتظر دیگر سکولوں کے پرنسپلز کے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کیا۔

متعلقہ عنوان :