محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو قائم رکھیں ،اسسٹنٹ کمشنر عارف والا

جمعہ 4 جولائی 2025 16:57

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنرعارف والا رائے فیصل عمران نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب بھائی چارہ اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو قائم رکھیں، ماہ مقدس محرم الحرام میں جلوس اور مجالس کی مانیٹرنگ کی جاری ہے کسی بھی قسم کی فرقہ واریت اور مذہبی منافرت برداشت نہیں، قیام امن کے سلسلہ میں حکومتی کوششوں کو کامیاب بنایا جائے، دس محرم الحرام تک متعلقہ ادارے روٹس پرکام مکمل کریں۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے عارفوالا میں مختلف امام بارگاہوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سیکورٹی کوفول پروف بنانے کے ساتھ ساتھ عزا داروں کو بھی ہرممکن سہولیات مہیا کرے گی۔\378

متعلقہ عنوان :