فردوس ویلفیئر فاونڈیشن سماجی خدمت کے ساتھ عوام کی بھلائی کے لیےسرگرم عمل ہے، چیئرسن مسلم تاج

جمعہ 4 جولائی 2025 17:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) پشاور، فردوس ویلفیئرفاونڈیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرپرسن مسلم تاج نے کی جس میں سوشل ویلفیئرآفیسرپشاورنے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پرفاونڈیشن کے کابینہ ممبران اوردیگراراکین بھی موجود تھے، اجلاس میں فاونڈیشن کے جاری اورآئندہ کے منصوبوں پرتفصیل سے بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

سوشل ویلفیئرآفیسر نے فاونڈیشن کی خدمات کو سراہا اورہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کابینہ ممبران نے مختلف تجاویزپیش کیں جن پرغوروفکرکیا گیا اوربہتری کے لیے مختلف فیصلے کیے گئے۔ فردوس ویلفیئر فائونڈیشن کی چیئرپرسن مسلم تاج نے کہا کہ فردوس ویلفیئرفاونڈیشن ہمیشہ کی طرح سماجی خدمت کے جذبے کے ساتھ عوام کی بھلائی کے لیے سرگرم عمل ہے اوراسی جذبے کومزید فروغ دینے کے لیے ایسے اجلاس کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :