وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

مختلف شعبہ جات کا معائنہ ،مریضوں سے ادویات و علاج کی سہولت بارے استفسار کیا

جمعہ 4 جولائی 2025 17:27

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر بھی ہمراہ تھے۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان، سپیشل سیکرٹری آپریشنز محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن طارق محمود رحمانی اور ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی و دیگر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔پرنسپل اور ایم ایس نے طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے ہسپتال میں مریضوں سے ادویات و علاج کی سہولت بارے استفسار کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق امراض قلب کے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔مریضوں کو علاج اور ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو بہتر کر رہے ہیں۔حکومت پنجاب ہسپتالوں کے امور میں بہتری لا رہی ہے۔