Live Updates

رواں ہفتے شہر قائد میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم آئندہ 2 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، موسمیات

جمعہ 4 جولائی 2025 19:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم آئندہ 2 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تھا، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت 37 ڈگری تک محسوس کی گئی۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق شہر میں مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :