میرپورماتھیلو ٹرین حادثہ،الخدمت کی امدادی سرگرمیاں

رضاکارفوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور پھنسے ہوئے مسافروں کو ٹھنڈا پانی فراہم کیا

جمعہ 4 جولائی 2025 20:01

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کے انجن سمیت پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں اپ اور ڈان ریلوے ٹریک بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے باعث مسافر گاڑیاں مختلف اسٹیشنوں پر رک گئیں اور شدید گرمی میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس صورتحال کے پیش نظر الخدمت فانڈیشن کے رضاکارفوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور پھنسے ہوئے مسافروں کو ٹھنڈا پانی فراہم کیا۔ واضح رہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوااور چند گھنٹوںبعد ٹریک بحال کردیاگیا۔