اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان قتل کیس

اسلام آباد کی عدالت نے ملزم فیروز کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی

جمعہ 4 جولائی 2025 21:58

ٴاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء)اسلام آباد کی عدالت نے اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کے قتل کیس میں ملزم فیروز کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار ملزم فیروز کو ڈیوٹی مجسٹریٹ آصف ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کا موبائل فون ریکور کرانے کیلئے جھنگ جانا ہے، وقوعہ کے حوالے سے ویڈیوز کا فارنزک بھی کرانا ہے۔عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی۔ طالبہ ایمان کے قتل کا مقدمہ 19 اپریل کو تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔