Live Updates

بلوچستان کے شمال مشرقی و جنوبی حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 4 جولائی 2025 22:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے شمال مشرقی و جنوبی حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران، موسی خیل، لورالائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد شامل ہیں۔ اگلے 4 روز میں جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ اور ہفتے کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے جبکہ خضدار، وڈھ، سوراب، قلات، لورالائی، زیارت، ہرنائی، کچھی اور ژوب میں مختلف مقامات پر شدید بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ موسی خیل، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی،لسبیلہ اور آواران میں ہلکی بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں (17.0)، خضدار میں (06.1)، زیارت میں (04.5) اور لورالائی میں (01.0) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 47.5 ریکارڈ کیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات