جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 4 جولائی 2025 22:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جامعہ کے ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرپرسنز اور انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں جامعہ کے تعلیمی، انتظامی اور مالی معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، خاص طور پر آئندہ BS امتحانات، کلاس شیڈول اور مختلف شعبوں کو درپیش مالی و انتظامی چیلنجز زیر بحث آئے۔

مقصد یہ تھا کہ تعلیمی نظام کو مو ثر اور رواں رکھا جا سکے۔تمام شرکانے اجلاس میں اپنے قیمتی تجاویز اور شعبہ جاتی رپورٹس پیش کیں۔ وائس چانسلر نے تمام تجاویز کو سراہتے ہوئے ٹیم ورک، شفافیت اور طلبہ کو مرکزِ توجہ رکھنے پر زور دیا۔اجلاس میں یونیورسٹی ملازمین کے رویے سے متعلق اہم نکات زیرِ بحث آئے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے واضح الفاظ میں کہا کہ کسی بھی ملازم کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی اعلی افسر سے بدتمیزی یا غیر مناسب رویہ اختیار کرے۔

اجلاس میں شریک تمام ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرپرسنز اور انتظامی افسران نے وائس چانسلر کے موقف سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں پیشہ ورانہ آداب اور باہمی احترام کو ہر صورت میں برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ تعلیمی ماحول میں نظم و ضبط اور ترقی ممکن ہو۔اس موقع پر وائس چانسلر نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت دی کہ زیر التوا تعلیمی اور مالی امور کو فوری حل کیا جائے تاکہ امتحانی عمل بروقت اور منصفانہ طریقے سے مکمل ہو۔رجسٹرار جامعہ بلوچستان، جناب محمد طارق جوگیزئی بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور انتظامی امور اور امتحانی تیاریوں پر اہم نکات پیش کیے اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ جامعہ میں تعلیمی معیار اور ادارہ جاتی ذمہ داری کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :