جنوبی کوریا میں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چمپئن شپ جیتنے پر پاکستان وومن ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 4 جولائی 2025 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے جنوبی کوریا کے شہر جیونجو میں ہونے والی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چمپئن شپ 2025 جیتنے پر پاکستان وومن نیٹ بال ٹیم کو مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

جمعتہ المبارک کے روزاپنے تہنیتی پیغام میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خضرافضال چودھری نے کہا کہ قومی وومن نیٹ بال ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، فائنل میںمضبوط حریف مالدیپ کو60-35 پوائنٹس سے شکست دے کر ملک کا نام روشن کیا ہے ،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے اس امیدکا اظہار کیا کہ قومی وومن نیٹ بال ٹیم اپنے آئندہ ہونیوالے انٹرنیشنل ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔