ً53 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے دائر درخواست فیصلہ کرنے کیلئے محکمہ صحت کو ارسال

جمعہ 4 جولائی 2025 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ساہیوال میں محکمہ صحت کے 53 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ کرنے کے لئے درخواست محکمہ صحت کو بھجوا دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا کہ جب کنٹریکٹ مکمل ہو چکا تو میں کیسے اس میں توسیع کا حکم دے سکتا ہوں وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ ملازمین ایک لمبے عرصے سے محکمہ صحت سے منسلک ہیں، محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے 53 ڈسپنسرز کا کنٹریکٹ 30 جون کو مکمل ہو چکا ہے، ملازمین گزشتہ 20 سال سے محکمہ صحت میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں.۔درخواست میں استدعا تھی کہ عدالت محکمہ صحت کو ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کرنے کا حکم دے۔