کربلا کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے محفلِ مسالمہ کا اہتمام

جمعہ 4 جولائی 2025 19:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام محرم الحرام کے تقدس میں ایک روح پرور محفلِ مسالمہ ادبی بیٹھک میں منعقد کی گئی۔ اس محفل کا مقصد واقعۂ کربلا کی یاد تازہ کرتے ہوئے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور نوجوان نسل کو اہلِ بیتؑ کی تعلیمات سے روشناس کرانا تھا ۔

معروف شعراء کرام نے اپنے مخصوص انداز میں نواسہ رسول ﷺ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کومنظوم خراجِ عقیدت پیش کیے۔

(جاری ہے)

محفل کی صدارت منظر نقوی نے کی جبکہ خصوصی مہمانوں میں مومن خان مومن ( براڈکاسٹر) سمیت شہر کے ممتاز ادباء، شعراء، دانشور اور اہلِ ذوق افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد شکور نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کربلا کے واقعہ سے ہمیں صبر واستقامت اور ایثار کے جذبہ کا درس ملتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو بھی اسلامی تاریخ اور نواسہ رسول ﷺاور ان کے ساتھیوں کا حق کی خاطر ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے جذبہ سے روشاس کروایا جائے۔

اس محفل میں درودو سلام کے نذرانے بھی عقیدت کے ساتھ پیش کئے گئے ۔محفل کے اختتام پر لنگر اورنیاز حسین تقسیم کی گئی ۔اس علاوہ شربت کی سبیل بھی لگائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :