خیبر پختونخوا پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کردی

جمعہ 4 جولائی 2025 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) خیبر پختونخوا پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کردی ۔پولیس کے مطابق ملزمان میں ساجد عرف آدم خان، لال شیر عرف لالے جان شیر اور ممتاز عرف ممتازے شامل ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ ہر مطلوب شخص کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جس کے لئے صوبائی حکومت نے باقاعدہ رقم مختص کرنے کی منظوری بھی دے دی ۔خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے عوام سے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :