عمارت گرنے کی عدالتی تحقیقات کی جائے،جی ڈی اے

سردار عبدالرحیم کا لیاری میں رہائشی عمارت کے گرنے پر گہرے تشویش اور حادثے میں جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 4 جولائی 2025 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے لیاری میں رہائشی عمارت کے گرنے پر گہرے تشویش اور حادثے میں جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،اپنے جاری مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ اگر مشنری وقت پر پہنچائی جاتی تو مزید جانی نقصان نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

حکومت کی نااہلی کی وجہ سے شہر میں غیر قانونی عمارتوں کا میلا لگادیا گیا ہے،عمارت میں قیمتی جانوں کے نقصان کا مقدمہ ذمہ داروں کے خلاف درج کیا جائے،جاںبحق و زخمیوں کی فوری طور پر مالی امداد کی جائے اور متاثرین کیلیے متبادل رہائش کا بندوبست کیا جائے،سردار عبدالرحیم نے کہا کہ عمارت گرنے کی عدالتی تحقیقات کی جائے،زخمیوں کو فوری طور پر بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں،انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سندھ حکومت کی نااہلی اور کرپشن اور جامع پلاننگ نہ ہونے کے باعث پورا شھر غیر قانونی عمارتوں کا شہر بن چکا ہے ،جس کے باعث آئے روز اس قسم کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :