،جیکب آباد کے ایکسین ہائی وے نے قصبہ نورمحمد پٹھان کے لنک روڈ پر سوا کروڑ ٹھیکیدار کو جاری کئے کام ایک ٹکے کا نہیں ہوا

جمعہ 4 جولائی 2025 20:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) جیکب آباد کے ایکسین ہائی وے نے قصبہ نورمحمد پٹھان کے لنک روڈ پر سوا کروڑ ٹھیکیدار کو جاری کئے کام ایک ٹکے کا نہیں ہوا ،علاقہ مکینوں کا احتجاج فنڈز کاغذوں میں خرچ کرکے سرکاری خزانے کی ہر سال لوٹ مار کی جارہی ہے کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا نوٹس لیا جائے راز خان اور دیگر کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی ایکسین ہائی وے نصیر بھٹو جنکو کئی ماہ سے ایکسین بلڈنگس کی بھی اضافی چارج دی گئی ہے نے گزشتہ مالی سال 2024/25میںقصبہ نورمحمد پٹھان سے لیکر دلبر ٹالانی اور جانیدیر و سے ظہرو ٹالانی تک لنک روڈ کی تعمیر پر ٹھیکیدار کو 1کروڑ 15لاکھ 55ہزار سے زائد ادائیگی کی گئی لیکن اسکے باوجود روڈکی رتعمیر نہ ہوئی جس پر علاقہ مکین راز پٹھان ،منان ،اختر علی ،شعیب اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فنڈ س صرف کا غذوں میں خرچ کرکے سرکاری خزانے کی لوٹمار کی جارہی ہے سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے لیکن سرکار کے کروڑوں روپے ہڑپنے والے افسران اور انکے ساتھیوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی اسی وجہ سے بدعنوانی کا سلسلہ بلا خوف جاری ہے اور عوام بنیاد ی سہولیات سے محروم ہے روڈ تعمیر نہ ہونے کی وجہ علاقے کے لوگ مشکلات کا شکار ہیںکئی سالوں سے روڈ کی تعمیر نہیں کی گئی جو کہ زیادتی ہے جب روڈ ہی نہیں بنا تو کس بنیاد پر ایکسین ہائی وے نے ٹھیکیدار کو ادائیگی کی کاغذوں میں روڈ کی تعمیر مکمل دکھائی گئی ہے لیکن سرزمین پر حقیقت اسکے برعکس ہے محکمہ ترقی منصوبہ بندی کہاں ہے محکمے کا مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن سیل کیا کررہا ہے سب بہتے گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیںکوئی پوچھنے والا نہیں مکینو ں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ،پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ،وزیر ترقی ومنصوبہ بندی سید ناصر شاہ ،وزیر ورکس اینڈ سروسز حاجی علی حسن زرداری اور دیگر سے جیکب آباد کے ترقیاتی منصوبوں میں کروڑ وں کی بدعنوانی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔