تبدیلی کے دعویداروں نے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا، اختیار ولی

جمعہ 4 جولائی 2025 21:00

مالاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)وزیراعظم کے کوآرڈنیٹراختیارولی خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا۔پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں12سال سے نااہل حکومت ہے، صوبائی حکومت نوجوانوں کیلئے ایک بھی کھیل کا میدان آباد نہ کرسکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم اورصحت کے شعبے کا برا حال ہے، تبدیلی کے دعویداروں نے صوبے کی ترقی کیلئے ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا، سوات واقعہ میں متاثرہ خاندان مدد کیلئے پکارتا رہا مگرکوئی نہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے،علی امین گنڈا پوراپنی کرسی سنبھالیں، ہم خیبرپختونخوا میں سکول، کالجز، یونیورسٹیاں بنائیں گے۔