یوسی سیکریٹری غنڈا گردہ پر اتر آیا

یوسی سیکریٹری کی گلی میں کھیلتے بچوں پر حملہ کردیا،جان سے مارنے کی دھمکیاں لیاری میں بڑے کارنامے کرکے آیا ہوں تم کیا چیز ہو،میں سرکاری افسر ہوں،سویلینز کو سبق سیکھاناآتا ہے، انور یو سی سیکرٹری3شاہ فیصل کالونی گرین ٹائون

جمعہ 4 جولائی 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)یونین کونسل نمبر تین گرین ٹائون شاہ فیصل کالونی کے رہائشی بچے گلی میں کھیل رہے تھے ، پڑوس کے گھر میں گیند چلی گئی، گیند مانگنے پر پڑوسیوں کے لڑکے مبشر نے پر گالیاں دیتے ہوئے حملہ کردیا۔ مبشر نے اپنے والد اور گھر کی خواتین کو بچوں پر چھوڑ دیا۔ سب نے مل کر چھوٹے بچوں پر تشدد کیا۔

اس دوران یوسی سیکریٹری انور بھی گلی میں آ کر بچوں پر چڑھ دوڑا۔ اس نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ یوسی آفس میں جاکر ون فائیو پولیس کو مس گائیڈ کر کے بلایا اور بچوں کے گھروں پر پولیس بھجوا دی۔ پولیس نے روایتی انداز میں بچوں کے والدین کو ڈرا دھمکا کر یوسی آفس بلا لیا۔ یوسی تھری آفس میں انور نے اپنی عدالت لگا کر سزا دینا شروع کردی۔

(جاری ہے)

بچوں کے والد معزز شخصیت بختیار خان کو کو بڑی عمر کا ہونے کے باوجود سزا کے طور پر کرسی پر بیٹھنے نہیں دیا۔ انور بچوں پر حملہ آور مبشر ، مجید کی پارٹی بن کر بچوں اور ان کے والدین کو ذہنی ٹارچر کرتا رہا۔ بچوں کے والدین نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، یوسی چیئرمین، شاہ فیصل تھانہ اور دیگر متعلقہ حکام کو درخواست لکھ دی۔۔ بچوں کے والدین شاہ فیصل تھانے پہنچ گئے۔

والدین نے کہاکہ یوسی سیکریٹری علاقے کے لیے سیکوریٹی رسک بن چکا ہے۔اس نے ہمارے بچوں پر حملہ کیا ہے اور ساتھ ہی لیاری کی بھی دھمکی دی۔ اس لیے والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لیاری سے ٹریننگ لے کر آنے والا یوسی سیکریٹری ہمارے بچوں کو اغوا کر سکتا ہے۔بچوں کے والدین نے کہاکہ انور کو فوری طور پر تبادلہ کر کے یوسی تھری گرین ٹائون کو ٹارچر سیل کا کردار ختم کر کے عوامی بنایا جائے۔ اگر یوسی سیکریٹری انور کو یہاں سے نہ ہٹایا گیا تو اہل علاقہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور کسی قسم کے نقصان کی ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔