بین الاقوامی جوہری ایجنسی نے ایران سے اپنے معائنہ کار واپس بلا لئے

ہفتہ 5 جولائی 2025 09:50

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) اقوام متحدہ کے جوہری واچ ڈاگ ادارے آئی اے ای اےنے کہا ہے کہ اس نے اپنے باقی ماندہ معائنہ کاروں کو بھی ایران سے واپس بلا لیا ہے۔ العربیہ کے مطابق یہ فیصلہ ایرانی جوہری تنصیبات کے حوالے سے امریکا اور ایران کی حالیہ جنگی صورت حال کے باعث کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی اے ای اے کے مطابق کچھ معائنہ کار اس سے پہلے ہی ایران سے واپس بلائے جا چکے تھے۔

جو ابھی ایران میں تھے اب انہیں بھی بلا لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں واچ ڈاگ ادارے نے بتایا ہے کہ معائنہ کاروں کی ٹیم جمعہ کے روز بحفاظت ایران سے ویانا روانہ ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر بتایا گیا تھا کہ یہ ماہرین اور معائنہ کار جنگ کے بعد بھی ایران میں ہی رہ گئے تھے۔ تاہم یہ سب اس قدر خوفناک بمباری کے دوران بھی حیران کن حد تک محفوظ رہے۔