
مقبوضہ کشمیر، غزہ میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کی مداخلت ناگزیر ہے ، مقررین
ہفتہ 5 جولائی 2025 12:11
(جاری ہے)
سیمینار سے خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر پروفیسر جوزف ورونکا، میری سکلی، بیرسٹر تنویر ہاشم منیم، ڈاکٹر بلریم مصطفیٰ اور شمیم شال شامل تھے۔
سیمینار کی نظامت الطاف حسین وانی چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے کی۔مقررین نے جنیوا کنونشنز، بین الاقوامی انسانی حقوق ،بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون، انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ قوانین تشدد، بلا جواز حراست اور ماورائے عدالت قتل کی ممانعت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی عدم توجہی کی وجہ سے بھارت کو مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکا سلسلہ جاری رکھنے کی شہ مل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ اور دیگر کالے قوانین کے تحت بھارتی فورسز کو بے لگام اختیارات حاصل ہیں اور وہ بے گناہ کشمیریوںکو وحشانہ مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیںکیونکہ ان قوانین کی وجہ سے انہیں اسثنی ٰ حاصل ہے۔مقررین نے کہا کہ دفعہ370 منسوخی کے بعد بھارت نے مقوضہ علاقے میں مظالم میں تیزی لائی ہے، کشمیری اس وقت سخت مشکلات کا شکار ہیں ، ان کی املاک ضبط کی جا رہی ہیں اور ملازمتوں سے برطرف کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی عدالتیں بھی کشمیریوں کو انصاف کی فراہمی سے قاصر ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائے۔مقررین نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کیوجہ سے ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے اور پورا جنوبی ایشا مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے لہذا اس مسئلے کا پرا من اور منصفانہ حل ناگزیر ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ٹرمپ پرامید ہوگئے
-
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے، امریکا
-
فلائی دبئی اور اماریٹیک کے درمیان شراکت، عملے کے لیے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس متعارف
-
سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل
-
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
امریکا، ٹیکساس میں طوفان سے تباہی،24افراد ہلاک
-
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دئیے
-
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
-
ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، امریکی عہدیدار
-
مسجد نبوی ﷺکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا استعمال
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.