سرگودھا،نوجوان کو قتل کر کے ایک سال مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار

ہفتہ 5 جولائی 2025 14:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)نوجوان کو قتل کر کے ایک سال مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقہ میانوالی میں گزشتہ سال زاہد خان نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور روپوش ہو گیا جس پر پولیس نے مقتول کے بھائی ثاقب معاذ خیل کی مدعیت میں مقدمہ قتل درج کر لیا جس میں روپوش ملزم کی عدم گرفتاری پر مجرم اشتہاری قرار دے دیا گیا گزشتہ روز سی سی ڈی اور تھانہ پولیس نے چھاپہ مار کر مقدمہ قتل میں ایک سال سے روپوش مجرم اشتہاری زاہد خان کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ قتل میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :