سیالکوٹ ، چوبیس گھنٹے کام کرنے والے نادرا دفتر یوم عاشور کی مناسبت سے 5 اور 6 جولائی کو بند رہیں گے

ہفتہ 5 جولائی 2025 16:44

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) سیالکوٹ میں چوبیس گھنٹے کام کرنے والے نادرا دفتر یوم عاشور کی مناسبت سے 5 اور 6 جولائی کو بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نادرا کے مطابق یوم عاشورکی مناسبت سے حکومت پاکستان کی جانب سے 5 اور 6 جولائی 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ نادرا کے تمام دفاتر5 اور 6 جولائی 2025 بروز ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ چوبیس گھنٹے کام کرنے والے یہ دفاتر 5 جولائی کی درمیانی شب 12 بجے سے اور 6 اور 7 جولائی کی درمیانی شب 12 بجے تک بند رہیں گے۔