10 جولائی کے مظاہروں ،15جولائی کے سیمینار کی تیاریوں کو مرکزی و صوبائی عہدیداران حتمی شکل دیں ، بی این پی

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی کی جانب سے سیاسی اسیران کی گرفتاری، خواتین کی جبری گمشدگیوں ، انسانی حقوق کی پامالیوں بارڈر بندش کے خلاف 10جولائی کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور15جولائی کو کوئٹہ میں سیمینار منعقد کیا جائے گا اعلامیہ میں پارٹی کے مرکزی و ضلعی عہدیداروں ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مظاہرے اور سیمینار کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دیں ضلعی عہدیدار 10جولائی کو اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کو کامیاب بنانے کیلئے حتمی شکل دیتے ہوئے عوام سے روابط قائم کریں

متعلقہ عنوان :