عزاداری تحفظ اسلام کا عملی درس ،مراجع عظام ،علمائے نے پیغام حسینیتؓ کو عام کرنے میں عظیم کردار ادا کیا، تحر یک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان طارق احمدجعفری نے کہا ہے کہ عزاداری تحفظ اسلام کا عملی درس ہے مراجع عظام اور علمائے کرام نے پیغام حسیینیت کو عام کرنے میں عظیم کردار ادا کیا، علماء نے عرق ریزی کر کے حسینی افکار کے موتی جمع کئے اور ماتمی عزاداروں ذاکرین نے گلی گلی اس حسینیت کو عام کیا،وفاقی اورصوبائی حکومتیں یوم عاشور(10محرم الحرام) کے جلوسوں اورمجالس عزا کو فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں عزادار بھی اپنے اردگرد مشکوک افراد پرکڑی نظررکھیں اورکسی بھی مشکوک چیز اورشخص کے بارے میں فوری طور پر انتظامیہ اور کنٹرول روم کو آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یوم عاشورہ کے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اوراسکی ذیلی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔طارق احمدجعفری نے کہاکہ امام عالی مقام نے اپنے نانا نبی ؐاور با با علی کی سیرت پر چلتے ہوئے دین کے ابدی اصولوں کی سربلندی کیلئے اپنے جانثاروں اورجگرپاروں کے ہمراہ مدینہ منورہ سے رختِ سفرباندھا اوردشتِ کربلا میں عظیم اور بے مثال قربانی پیش کرکے شریعتِ محمدی? کو سربلند کردیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہمیشہ سے دنیائے مظلومیت کی جدوجہداور آزادی حریت کی ہر تحریک کا مرکز و محور کربلا ہے اور حسین ابن علی راہِ حق کے سرفروشوں کے پیشوا ہیں۔انہوں نے کہا کہ 72شہدائے کربلا کے مختصر ترین لشکر نے ثابت کردیا کہ مسلمان کبھی کثرتِ نفوس سے خوفزدہ نہیں ہوتا لہذا دورِ حاضرہ میں تمام مظلومین اگر راہِ حسین اختیا ر کرلیں تو فتح ان کے قدم چومے گی اور شکست باطل کا مقدر بنے گی۔

انہوں نے تمام عزاداروں سے کہا کہ ٹی این ایف جے کا اعلان کردہ ضابطہ عزاداری ملک میں پائیدار امن کی ضمانت ہے اور سنی شیعہ اخوت ویگانگت کو فروغ دیں گے۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتو ں سے مطالبہ کیا کہ یوم عاشور ہ کے جلوسوں اور مجالس عزاکو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے انہیں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنیااجائے۔ انہوں نے کہاکہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی،لائٹس کے خصوصی انتظامات کئے جائیں تاکہ عزاداروں کوکسی قسم کی تکلیف کاسامنانہ کرناپڑے۔