کراچی میں بھتہ خوری اور غیر قانونی تعمیرات کی موجد ایم کیو ایم ہی: ترجمان سندھ حکومت

ایس بی سی اے اور دیگر اداروں میں سسٹم آج بھی ایم کیو ایم کے ماتحت ہے،آج بھی ایم کیو ایم کے ارکان غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کر رہے ہیں،سعدیہ جاوید

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایس بی سی اے اور دیگر اداروں میں سسٹم آج بھی ایم کیو ایم کے ماتحت ہے، کراچی میں بھتہ خوری اور غیر قانونی تعمیرات کی مجد ایم کیو ایم ہے۔

(جاری ہے)

سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ آج بھی ایم کیو ایم کے ارکان غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کر رہے ہیں، قانونی بلڈرز کو بھتے کی پرچیاں دے دے کر شہر سے بھگا دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کیوں بھول جاتی ہے کہ شہر میں چائنا کٹنگ کی بانی بھی ایم کیو ایم ہے، ایم کیو ایم مگر مچھ کے آنسو بہا کر ہمدردیاں وصول کرنا چاہتی ہے۔سعدیہ جاوید نے سوال اٹھایا کہ ایم کیو ایم کے مرکز کے سامنے پارک کی زمین پر قائم غیر قانونی بلڈنگ ہے، کیا کبھی اس عمارت کو گرانے کی درخواست دی کبھی جواب لیا