ٹریفک حادثہ میں کمسن بچے سمیت تین افراد جاں بحق

ہفتہ 5 جولائی 2025 19:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) فیصل آباد میں ٹریفک حادثہ میں کمسن بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقہ چک نمبر 231 جی۔بی ٹوآنہ، ستیانہ تاندلیانوالہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں کم سن بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سوار تین افراد کو سامنے سے آتے ہوئے ٹرک (جس کا ٹائر برسٹ ہو گیا) نے روند دیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار 25 سالہ عظمیٰ دختر غلام عباس، 22 سالہ اعون عباس ولد غلام عباس اور 06 سالہ انعام اللہ ولد افضل موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد تینوں نعشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال ستیانہ منتقل کر دیا۔