اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف خان نورزئی کی باحفاظت رہائی و بازیابی کی ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں، مولانا عصمت اللہ سالم

ہفتہ 5 جولائی 2025 20:40

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم نے کہا ہے کہ مسلح تنظیم کی طرف سے اپنے حراست میں لیے جانے والے اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کی بازیابی کی اپیل کرتے ہیں،جن کو اغوا ہوے اب کئی ہفتے گزر گئے ہیں ، تنظیم سے بلوچی روایات، انسانی ہمدردی اور جزبہ خیر سگالی کے تحت محمد حنیف کی باحفاظت بازیابی ورہائی کی امید رکھتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر تمپ ایک سال کے دورانیے میں تمپ کی تعلیم، صحت اور دیگر شعبے میں متحرک نظر آئے ہیں جسے عوام نے سراہا ہے امید رکھتے ہیں کہ مسلح تنظیم اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو حراست میں رکھنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریگی اور انہیں عوامی خواہشات و انسانی ہمدری کی بنیاد پر رہا کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اور اس ضمن میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کسی بھی ثالثی کی ضرورت کے لئے تیار ہیں۔ نیز ہم ریاست پر زور دیتے ہیں کہ وہ طاقت کے استعمال سے گریز کریں اور بلوچستان کے تناظر میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیاں،ماورائے عدالت گرفتاریاں اور اسلام آباد کی بعض غلط پالیسیاں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کے سبب بنتے ہیں۔