وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں کامیابیوں پر پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں کو خراج تحسین، قوم کو مبارکباد

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں کامیابیوں پر پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آ فس کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیراعظم نے انڈر 15 مقابلوں میں نعمان خان، انڈر 13 مقابلوں میں سہیل عدنان کو سونے کے میڈل اور انڈر 15 میں احمد ریان خلیل اور گرلز انڈر 13 مقابلوں میں ماہ نور علی کو سلور میڈل حاصل کرنے پر کھلاڑیوں اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جیت حاصل کی اور پورے ٹورنامنٹ میں سات میڈل جیت کر کھلاڑیوں نے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ آپ کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے ۔