کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی یوم عاشور مذہبی عقید ت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی یوم عاشور مذہبی عقید ت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ، یوم عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس آج علمدار روڈ سے برآمد ہو گا جلوس کے داخلی راستوں کو قناتیں اور بڑے ٹرک کھڑے کر کے مکمل سیل کر دیاگیا ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکر دی گئی کوئٹہ سمیت صوبے کے سات اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ میں آج یوم عاشور محرم الحرام کا ذولجناح ، تعزیوں اور علموں کا مرکزی ماتمی جلوس صبح نو بجے مومن آباد امام بارگاہ عملدار روڈ سے برآمد ہو گا جو اپنے روایتی راستوں عملدار روڈ قائد آباد اسٹریٹ ، طوغی روڈ ، مشن روڈ ، باچا خان چوک ، لیاقت بازار ، پرنس روڈ ، میکانگی روڈ ،ابراہیم اسٹریٹ سے ہوتا ہوا علمدار روڈ مومن آبادمام بارگاہ پر شام کو اختتام پذیر ہوگاباچا خان چوک پر جلوس کے شرکا نماز ظہرین ادا کریں گے جبکہ جلوس کے اختتام کے بعد امام بارگاہوں میں شام غریبا کی محافل منعقد ہوگی یوم عاشور کے موقع پر کوئٹہ سمیت صوبے کے سات اضلاع میں موبائل فون سروس صبح چھ بجے سے رات 8بجے تک معطل رہے گی جلوس کی60داخلی راستوںمیں آنے والی دکانوں اور مارکیٹوں ، عمارتوں کو مکمل اسکریننگ کے بعد انجمن تاجران کے ن نمائندوں کی موجود گی میںآٹھ محرم الحرام کو ہی سیل کردیا گیا تھا جبکہ عاشور کے جلوس کیلئے نویں محرم کی شام کو ہی قناتیں اور بڑے ٹرک کھڑے کر کے سیل کیا گیا عاشور کے جلوس اور شہر بھر کی مانیٹرنگ کیلئے سیف سٹی کے 750 فعال کر دیئے گئے ہے جبکہ نجی کیمروں کی بھی مدد حاصل کی گئی ہے جلوس میں تلاشی کے بغیر کسی کو بھی جلوس میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی اس موقع پر ایف سی اور پولیس ،اے ٹی ایف ،آر آر جی اور بی سی کے نو ہزار افسران و اہلکار تعینات کئے گئے پہاڑوں پر ایف سی کے ایک ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں اور فضائی نگرانی بھی کی جا ئے گی جبکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج ہائی الرٹ رہے گی ہسپتالوں میں ایمرجنسی فافذ کردی گئی ہے آئی جی ، ڈی آئی جی ، ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے ہیں۔