چ*اسلام آباد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ سبیلیں، نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:30

پ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء)اسلام آباد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا ، کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ، اسلام آباد انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشری جی-6 میں اختتام پذیر ہوا ۔ماتمی جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے جلوس میں شرکت کی۔ اس موقع پر جلوس کے راستوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ سبیلیں، نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ایمبولینس، میڈیکل ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جلوس کے ساتھ موجود رہے۔

متعلقہ عنوان :