اسسٹنٹ کمشنر قاضی میڈیکل کمپلیکس میں قائم فارمیسی کو گرا کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ،پیرزادہ حسن

محمد فارمیسی غیر قانونی نہیں ،پیپرا رولز ،ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کرکے چلایا جارہی تھی باقاعدہ دستاویزات موجود ہیں ، ڈائریکٹر محمد فارمیسی

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:40

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں قائم محمد فارمیسی کے ڈائریکٹر پیرزادہ حسن نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر قاضی میڈیکل کمپلیکس میں قائم محمد فارمیسی کو چند شر پسند عناصر کی بلیک میلنگ کی وجہ سے گرا کر نہ صرف عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے بلکہ غریب مریضوں کو صحت کارڈ کی سہولت سے محروم کرنے کے بھی ذمہ دار ہوئے محمد فارمیسی غیر قانونی نہیں بلکہ پیپرا رولز ،ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کرکے چلائی جارہی تھی جس کے باقاعدہ دستاویزات موجود ہیں ،محمد فارمیسی عدالت سے رجوع کرنے اور پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں قائم محمد فارمیسی کے ڈائریکٹر پیرزادہ حسن نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سال 2018میں ٹینڈر کے زریعے محمد فارمیسی نے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں دو برانچیں کھولیں اور جب کنٹریکٹ کا معیاد ختم ہونے کو تھا تو محمد فارمیسی نے کنٹریکٹ میں توسیع کے لیے عدالت سے رجوع کیا جبکہ اسی اثنا قاضی میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرز کو بھی اپنی بہترین کارکردگی سے آگاہ کیا گیا قاضی میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرز نے اپنی 33ویں اجلاس میں ہسپتال کے ایچ ڈی کو محمد فارمیسی کے ساتھ معاہدہ کرنے اور کنٹریکٹ میں توسیع دینے کی باضابطہ لیٹر جاری کیا کیونکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے محمد فارمیسی کی بہتر کارکردگی کے تعریفی سند بھی ملا تھا نیا معاہدے کے مطابق محمد فارمیسی کے دو برانچوں کا کل کرایہ تقریبآ 8لاکھ روپے بنتا تھا لیکن ہسپتال انتظامیہ 10لاکھ روپے کرایہ پر فیصلہ کر گئی جس پر میں راضی ہو گیا اور ہسپتال کے قانونی مشیر نے عدالت میں بھی محمد فارمیسی اور ہسپتال انتظامیہ کا معاہدہ پیش کیا جس پر مقامی عدالت نے بھی اپنے آڈر شیٹ پر فیصلہ دے دیا لیکن ہسپتال کے سامنے ادویات کی چند دکانوں کے مالکان نے اس پر واویلا شروع کر دیا اور ہسپتال انتظامیہ کو محمد فارمیسی کے ساتھ کیئے گئے کنٹریکٹ پر بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور جب قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کی انتظامیہ ان کی بلیک میلنگ میں نہ آئی تو انہوں نے گزشتہ روز قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے سامنے نوشہرہ مردان روڈ بند کر دیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے صرف روڈ کھولنے کی خاطر ان کی بلیک میلنگ میں آکر قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں قائم محمد فارمیسی کا ایمرجنسی برانچ کو بلڈوزر کے زریعے مسمار کر دیا واضح رہے کہ اسی مسلے پر پہلے ہی سے مقامی عدالت نے حکم امتناعی جاری کر رکھی تھی اور اس سے اسسٹنٹ کمشنر نہ صرف عدالت حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے بلکہ غریب مریضوں کو حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے صحت کارڈ جیسی سہولت دینے کے بھی خلاف ورزی کرنے کے مرتکب ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی ضلعی انتظامیہ مٹھی بھر شرپسند عناصر کی بلیک میلنگ میں آتی رہے تو پھر تو ہر کوئی آسانی سے انتظامیہ کی رٹ چیلنج کریں گا انہوں نے مزید کہا کہ محمد فارمیسی اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے اور پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے کیونکہ محمد فارمیسی کی قانونی حیثیت کو غیر قانونی قرار دینے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکے گا ۔