
ملتان میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا
اتوار 6 جولائی 2025 19:40
(جاری ہے)
31مجالس کو حساس قراردیاگیا تھا۔ یوم عاشور کے موقع پر مجموعی طورپر116ماتمی جلوس نکالے گئے ان میں 21جلوس اے کیٹگری میں شامل کیے گئے تھے۔
ملتان میں سب سے بڑا جلوس استاد شاگرد کے تاریخی تعزیؤں کی قیادت میں برآمد ہوا۔چوک حرم گیٹ پر مختلف تعزیؤں کی صف بندی ہوئی جس کے بعد شاگرد کا تعزیہ واپس اپنے آستانے کی جانب چلاگیا جبکہ باقی جلوس مقررہ روٹ کی جانب روانہ ہوگئے۔اسی طرح گھنٹہ گھر میں بھی مختلف ماتمی جلوس جمع ہوئے جہاں عزاداروں نے نماز ظہرین ادا کی۔تعزیئے کے جلوس اہل سنت کی جانب سے بھی نکالے گئے جن میں استاد والا تعزیہ،شاگردوالا،رمضان والا،بکو خان والا،بھیڈی پوتراں،گیلانی والا،لودھی والا،سلیم الدین والا،رشید والا اوراحمد بخش والا قابل ذکر ہیں۔ان میں سے بیشتر تعزیئے دربار پاک مائی پر اختتام پذیرہوئے۔اہل تشیع کی جانب سے برآمدہونے والے 36تعزیؤں کے جلوس کربلا شاہ شمس پر اختتام پذیرہوئے۔یہ جلوس آستانہ لعل شاہ،ناصرہ آباد،امام بارگاہ جوادیہ،حویلی مر ید شاہ،سورج میانی،شیرشاہ،حسین آباد،آستانہ کوڑے شاہ،تھلہ سادات،لال کرتی،کمنگراں والا،کالے منڈی اوردیگرمقامات سے برآمدہوئے تھے۔اس موقع پر عزاداران حسین نے سینہ کوبی کی اور رنجیروں سے ماتم کیا۔چوک دولت گیٹ میں تلواروں کا ماتم کیاگیا۔اس موقع پر ریسکیو 1122،محکمہ صحت اورسول ڈیفنس کی جانب سے مختلف مقامات پر طبی کیمپس بھی لگائے گئے تھے۔میپکو،واسا اور دیگر اداروں کے اہلکاربھی موجودتھے۔ریسکیو1122کی جانب سے 295عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایک عزادار کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔جلوس کے تمام راستوں کو سیل کردیاگیاتھا اور سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات تھی۔بغیر شناختی کارڈ اوربغیر تلاشی کے کسی کو جلوس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کیاگیاتھا جہاں تمام صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی جاری تھی۔ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے کیلئے ضلع ملتان پولیس کے کل5092پولیس افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ماتمی جلوسوں کے اختتام پر مختلف امام بارگاہوں میں شام غریباں کی مجالس ہوئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ماحولیاتی آفات کو انسانی صحت، معیشت اور ماحول کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے ، سید مراد علی شاہ
-
فیصل آباد ، تائی ڈاکٹرنے غلط انجکشن لگا کر 19سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے محمد اعجازچوہدری
-
سب دی ماں اک نظرادھربھی۔ ظلم و ستم کی انتہا۔خاوند کا اہل خانہ کے ہمراہ وحشیانہ تشدد۔حاملہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی
-
ژوب میں شہید ہوئے مسافر غلام سعید کا جسد خاکی دیکھ کر والد کا انتقال
-
انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجابیوں کے قتل کی برملا مذمت کرنی چاہئے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان
-
پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن
-
ہرچیز کا الزام میئر اور ڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے‘ مرتضیٰ وہاب
-
کراچی، قصبہ کالونی میں دیور نے 20 سالہ بھابھی کو قتل کردیا
-
صدر آصف زرداری سے ناصر حسین شاہ کی ملاقات، سندھ کے توانائی مسائل پرتفصیلی بریفنگ
-
گاڑی دھوتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے گر کر ایک شخص جاں بحق
-
تھانہ عمرزئی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.