یوم عاشور پر منتخب نمائندوں، پولیس افسران کا ماتمی جلوسوں کی انتظامی و سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

اتوار 6 جولائی 2025 20:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) یوم عاشور کے موقع پر ایم پی اے سہیل انور سیال،جمیل احمد سومرو، کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سمیت ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کی جانب سے مختلف امام بارگاہوں کے دورے کئے گئے۔منتخب نمائندے، انتظامیہ اور پولیس افسران کی جانب سے ماتمی جلوسوں کے حوالے سے انتظامی اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیر داخلہ سندھ ایم پی اے سہیل انور سیال نے کہا کہ شہداء کربلا کی وجہ سے اسلام کا علم سربلند ہے،رینجرز اور پولیس تمام ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے تمام انتظامات قابل تعریف ہیں،سندھ حکومت کی جانب سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا مشکور ہوں،لاڑکانہ ہمیشہ مذہبی رواداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتا ہے۔