Live Updates

ملتان، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود، تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اتوار 6 جولائی 2025 21:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضا فات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلودرہنے تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اتوارکے روز ملتان میں زیادہ سے زیا دہ درجہ حرارت 39.1اورکم سے کم 33.2سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کا تناسب 62فیصد اور شام پانچ بجے 81فیصد تھا۔(کل )سوموار کے روز طلو ع آفتاب صبح پانچ بجکر 17منٹ پر اور غروب آفتاب شام 7بجکر 21منٹ پر ہوگا۔دریں اثناء اتوارکی شام ملتان اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش سے موسم خوشگوارہوگیاجس سے گرمی اور حبس میں کمی واقع ہوگئی۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات