یوم عاشور ہمیں عظیم قربانی، صبر، استقامت اور حق و سچ کی راہ میں ڈٹ جانے کی عملی مثالیں فراہم کرتا ہے، کمشنر لورالائی

اتوار 6 جولائی 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) کمشنرلورالائی ڈویژن سعادت حسن ، ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ اور ایس ایس پی احمد سلطان نے دسویں محرم الحرام کے موقع پر امام بارگاہ کا دورہ کر کے سکیورٹی کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے سکیورٹی پر مامور لیویز اور پولیس کے جوانوں کو ہدایت کی کہ ہمیشہ کی طرح الرٹ رہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے کہا کہ محرم الحرام، خصوصاً یوم عاشور ہمیں عظیم قربانی، صبر، استقامت اور حق و سچ کی راہ میں ڈٹ جانے کی عملی مثالیں فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی قربانی رہتی دنیا تک انسانیت، عدل، اصول پسندی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی روشن مثال ہے ، یہ مہینہ ہمیں ایثار، ہمدردی اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں محرم الحرام کے ایام میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ، پولیس، لیویز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت الرٹ ہیں ۔