وزیر داخلہ سندھ کی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سندھ پولیس کو شاباش

اتوار 6 جولائی 2025 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) وزیر داخلہ سندھ ضیا ء الحسن لنجار نے محرم الحرام کے موقع پر بہترین سیکیورٹی حکمت عملی اور جملہ اقدامات میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سندھ پولیس کو شاباش کا پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس اہم ایونٹ کے دوران یکم تا عاشورہ محرم صوبائی سطح پر سندھ پولیس کے تمام یونٹس بشمول ٹریفک پولیس،اسپیشل برانچ پولیس نے جس طرح حفاظتی اقدامات سرانجام دیئے ہیں وہ ہر سطح پر لائق ستائش اور قابل تحسین ہیں۔انہوں نے اس موقع پر رینجرز سندھ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور سراہا ہے۔