جھل مگسی میں یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

پیر 7 جولائی 2025 10:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) جھل مگسی میں یوم عاشور (10 محرم الحرام) نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر 4 ماتمی جلوس گنداواہ، جھل مگسی شہر، نوشہرہ اور کوٹڑا میں مرکزی امام بارگاہوں سے برآمد ہوئے جن میں2ہزار سے زائد عزاداران نے شرکت کی۔ تمام جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔

اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔

(جاری ہے)

350 سے زائد لیویز اور 300 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے، ایف سی کے دستے الرٹ رہے جبکہ سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے۔ تمام داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے جن کی نگرانی ڈی سی آفس کنٹرول روم سے کی جارہی تھی۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّٰہ شاہ نے جلوسوں کی سکیورٹی صورتحال کا خود جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ اور ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی نے گنداواہ میں جلوس کی نگرانی کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی فہد شاہ راشدی نے جھل مگسی میں جلوس کی نگرانی کی۔محکمہ صحت کی ایمبولینسیں، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی جلوس کے ہمراہ تعینات رہے اور شرکاکو طبی امداد فراہم کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :