سوئٹزرلینڈ نے دو ہفتے کی بندش کے بعد تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

پیر 7 جولائی 2025 12:10

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)سوئٹزرلینڈ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول رہا ہے جو گذشتہ ماہ اسرائیل کے ساتھ فضائی جنگ کے دوران بند کر دیا گیا تھا اور وہ ملک میں امریکی مفادات کی نمائندگی دوبارہ شروع کرے گا۔

(جاری ہے)

سوئس وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا، ملک میں حالات کے عدم استحکام کی وجہ سے 20 جون کو عارضی طور پر بندش کے بعد اتوار کو سفارت خانہ دوبارہ کھل گیا ہے۔