نوشہرہ ورکاں۔ تھانہ لدھے والا وڑائچ میں رات کوحوالات توڑ کر 5 خطرناک ملزمان فرار ہو گئے

پیر 7 جولائی 2025 16:27

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) علاقہ تھانہ لدھا والا وڑائچ کی حوالات توڑ کر 5 ملزمان رات کے وقت فرار ہو گئے۔ تھانہ میں ڈیوٹی پر موجود نائب محرر عرفان اور سنتری جاوید ملزمان کے فرار سے بے خبر رہے۔ جنہیں صبح ساڑھے چار بجے اس واقعے کا علم ہوا ۔ دو ملزمان علی شیر اور تنویر کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ موضع مساکے والی میں اپنی ہمشیرہ کے ہاں آئے تھے۔

(جاری ہے)

چوری وارداتوں میں ملوث تھے پانچوں ملزمان کو دو مختلف تھانوں سے لا کر یہاں بند کیا گیا تھا اور خطرناک ملزمان میں شمار ہوتے ہیں ۔ملزمان کے فرار واقعہ پر سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے سخت نوٹس لیا ہے اور معاملہ سی سی ڈی حکام گوجرانوالہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمانہ نظم و ضبط پر کمپرو مائز نہیں ہو گا، ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کے دوران مشبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :