Live Updates

ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، ہلاکتیں 78 ہوگئیں

مکانات، گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں،درخت گرنے سے راستے بند امریکی صدر نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کی کیر کاونٹی کو آفت زدہ قرار دے دیا

پیر 7 جولائی 2025 16:54

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 28 بچوں سمیت 78 افراد ہلاک ہوگئے۔لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز ، کشتیاں اور ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے، جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔مختلف علاقوں میں مکانات، گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں جبکہ درخت گرنے سے بعض راستے بند ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سمر کیمپ میں موجود 10 لڑکیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد اب بھی لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔امریکی صدر نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کی کیر کاونٹی کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز ، کشتیاں اور ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے، جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔مختلف علاقوں میں مکانات، گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں جبکہ درخت گرنے سے بعض راستے بند ہوگئے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات