
بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 336 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی،سیریز 1-1برابر
پیر 7 جولائی 2025 17:21

(جاری ہے)
پہلی اننگز کے جواب میں انگلینڈ کے بلے باز ابتدا میں لڑکھڑا گئے تھے تاہم ہیری بروک اور جیمی اسمتھ کی عمدہ شراکت داری نے ٹیم کو حوصلہ فراہم کیا، جیمی اسمتھ 184 رنز بنا کر جب کہ ہیری بروک 158 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم 407 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج نے 6 اور ا?کاش دیپ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔180 رنز کی بڑی لیڈ کے ساتھ بھارتی بلے بازوں کے بلے دوسری اننگز میں بھی رنز اگلتے رہے، کپتان شبمن گل نے 161 رنز بنا کر پھر سے اپنی صلاحیتوں کا کھل کا اظہار کیا، راویندرا جڈیجا 69، رشبھ پنتھ 65 اور کے ایل راہول 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی اور انگلینڈ کو 608 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر اور جوش ٹنگ نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ناقابل رسائی ہدف کے تعاقب میں انگلش بلے بازوں کے قدم ابتدا سے ہی ڈگمگا رہے تھے، انگلینڈ کی ابتدائی 5 وکٹیں صرف 83 کے مجموعے پر گر چکی تھیں، جیمی اسمتھ نے ایک بار پھر ٹیم کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ بھی 88 رنز بنا کر آکاش دیپ کا شکار ہوگئے اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 271 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ 99 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔واضح رہے لیڈز میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 5 میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 10 جولائی سے لارڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی کا پی ایس ایل کے اثاثہ جات کی ویلیو ایشن کا فیصلہ
-
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 1 سال بعد اگلے ماہ مدِ مقابل ہوں گے
-
پاکستان کا ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا امکان
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف
-
پاکستانی کیوئسٹ مبشررضا نے قطر میں اسنوکر ٹورنامنٹ جیت لیا
-
آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے سمر ہاکی کیمپ کا انعقاد"
-
اٹلی نے پہلی بارآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
-
دہشتگرد امن و خوشحالی کے دشمن، انشاء اللہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے، شاہد آفریدی کی بلوچستان حملے کی مذمت
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
سلمان آغا نے پاکستانی کرکٹرز کے ’نک نیم‘ بتا دیئے
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان ،محمد عرفان خان قیادت کریں گے،پی سی بی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.