2 لاکھ افراد نے گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس سندھ کے آن لائن ویب پورٹل سے لرنر لائسنس حاصل کرلیا

پیر 7 جولائی 2025 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)ڈرائیونگ لائسنس سندھ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔2لاکھ افراد نے گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس سندھ کے آن لائن ویب پورٹل سے لرنر لائسنس حاصل کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے وژن اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایات پر عوام الناس کے لئے 28 ستمبر 2024 کو آنلائن ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی یونس چانڈیو نے اِس وژن کو بہترین طور پر بروئے کار لاتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ، جس میں آنلائن ڈرائیونگ لائسنس کا ریکارڈ ترین اجرا کیا گیا ہے ،جس میں 2 لاکھ افراد نے گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی آنلائن ویب portal کے ذریعے اپنا لرنر لائسنس حاصل کر لیا ہے ۔یاد رہے رواں برس 18 فروری کو ایک لاکھ لرنر لائسنس کا سنگ میل عبور کیا تھا۔ڈرائیونگ لائسنس سندھ کے آنلائن ویب سائٹ پر اب تک 375127یوزر خود کو رجسٹر کر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :