نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، اشیاء ضروریہ وخوردونوش کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

پیر 7 جولائی 2025 18:00

نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، اشیاء ضروریہ وخوردونوش کی صورتحال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں اشیاء ضروریہ اور اشیاء خوردونوش کی ملکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر تجارت، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری تجارت اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طلب اور رسد کی صورتحال، قیمتوں کے تعین کے رجحانات اور بازار میں ضروری اشیائ خوردونوش کی مستحکم دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ نائب وزیراعظم نے مارکیٹ کے استحکام کو یقینی بنانے کے لئے مربوط پالیسی اپروچ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فعال منصوبہ بندی، موثر نگرانی اور ایجنسیوں کے درمیان تعاون کے ذریعے صارفین اور پروڈیوسرز کے مفادات کے تحفظ کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔