Live Updates

وزیراعظم نے سیلاب کے فوڈ سیکیورٹی پر پڑنے والے اثرات کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 9 ستمبر 2025 20:58

وزیراعظم نے سیلاب کے فوڈ سیکیورٹی پر پڑنے والے اثرات کے جائزے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ سیلاب سے زرعی پیداوار اور فوڈ سیکیورٹی پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کریں گے۔کمیٹی میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، سیکریٹری خزانہ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ کے سیکریٹری زراعت، ڈی جی سپارکو، ڈی جی لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم اور احمد عمیر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔کمیٹی بڑی فصلوں جیسے گنا، کپاس، چاول، مکئی اور سبزیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگائے گی۔ زرعی اجناس اور سبزیوں کی قیمتوں کے پچھلے آٹھ ماہ کے رجحانات کا تجزیہ بھی رپورٹ کا حصہ ہوگا۔رپورٹ میں ایران، یو اے ای اور افغانستان سے درآمد شدہ سبزیوں کی دستیابی اور قیمت کے تخمینے بھی سامنے لائے جائیں گے۔مزید برآں، مویشیوں اور چارہ جات کے نقصانات، برآمدات میں کمی اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا بھی جامع تجزیہ کیا جائے گا۔کمیٹی وزیراعظم کو قلیل مدتی اقدامات اور حکمت عملی کی سفارشات بھی پیش کرے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات