پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست

پیر 7 جولائی 2025 22:57

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیاہے۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس خورشیداقبال نے کی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ گزشتہ روز اسلام ا?باد ایئرپورٹ پر اعظم سواتی کو ا?ف لوڈ کیاگیا، اعظم سواتی کے خلاف جتنے کیسز ہیں، وہ عدالت میں خود پیش ہورہے ہیں،اعظم سواتی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے، درخواست گزار اپنے تمام اثاثے چھوڑ کر جا رہے ہیں،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ کے پی میں 21جولائی کو سینیٹ الیکشن ہے اور اعظم سواتی امیدوار ہیں،اعظم سواتی سینیٹ الیکشن سے پہلے واپس ا?ئیں گے، عدالت نے نیب، ایف ا?ئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیاہے اور ان سے جواب طلب کیاہے۔