کار ڈکیٹ گینگ کا اشتہاری رکن غلام مرتضیٰ عرف مرتی پولیس مقابلے میں ہلاک

طویل عرصے سے ساہیوال پولیس کو انتہائی مطلوب تھا

پیر 7 جولائی 2025 23:11

کار ڈکیٹ گینگ کا اشتہاری رکن غلام مرتضیٰ عرف مرتی پولیس مقابلے میں ..
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء)بین الصوبائی کار ڈکیٹ گینگ کا اشتہاری رکن غلام مرتضیٰ عرف مرتی پولیس مقابلے میں ہلاک۔ملزم کے خلاف 125 مقدمات درج تھے جو کہ تھانہ صدر چیچہ و طنی کا اشتہاری بھی تھا اور طویل عرصے سے ساہیوال پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔سی سی ڈی چیچہ وطنی کی خصوصی ٹیم نے 17/14 ایل موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گھیر لیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے میں غلام مرتضیٰ عرف مرتی مارا گیا۔ملزم کار سنیچنگ، ڈکیتی، اور دیگر سنگین وارداتوںمیں ملوث تھا۔پولیس نے موقع سے ناجائز اسلحہ برآمد کیا، جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔قانون سے فرار ممکن نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر ہتھیار ڈال دیں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اور جرائم کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔‘امن کے لیے CCD متحرک ہے ظ جرم کی اب کوئی جگہ نہیں!’’